نیشنل گیمز; باڈی بلڈنگ کھیل کے ایونٹ سے متعلق اختلافات ختم ہوگئے.

 

نیشنل گیمز 2023 میں شامل باڈی بلڈنگ کھیل کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز بلوچستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے دونوں متوازی باڈیز متحد ہوکر لینگے بلوچستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے شعبہ نشر و اشاعت کی جانب سے جاری

 

کردہ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اور قبائلی رہنما صادق خان اچکزئی کی سربراہی میں منعقد ہونے والے مصالحتی جرگے میں بلوچستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشنز کے دونوں متوازی باڈیز کے درمیان 34 ویں نیشنل گیمز 2023 کے باڈی بلڈنگ کھیل کے ایونٹ سے متعلق اختلافات ختم ہوگئے

 

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بلوچستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشنز کے دونوں دھڑے 34 ویں نیشنل گیمز 2023 میں شامل باڈی بلڈنگ ایونٹ کے ٹرائلزمسٹر بلوچستان عبدالعلی عرف( گڈو )، مسٹر پاکستان اور باڈی بلڈنگ کوچ

 

بلوچستان سپورٹس بورڈ حاجی نثار خان خلجی اور محمد ہادی رحیمی نیشنل گیم سلور میڈلسٹ کی سربراہی میں ایک ہی پلیٹ فارم سے لینگے۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!