کراچی (اسپورٹس رپورٹر) حق اکیڈمی نے میزبان بے ویواے اسکول کلفٹن کو 1-4سے شکست دے کر چوتھا انٹر اسکول انڈر12گرلز فٹسال ٹورنامنٹ 2019کی فاتح ٹرافی مہمان خصوصی پرنسپل عادل شیخ سے حاصل کی
۔قبل ازیں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بے ویواے کلفٹن نے دی لرننگ ٹری اسکول کو 0-1 جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں حق اکیڈمی نے فروبیل اسکول کو 0-3سے شکست دے کر فائنل میںجگہ بنائی۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں فوربیل اسکول کو دی لرننگ ٹری اسکول پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2کی سبقت حاصل ہوئی۔ لیثرلیگز کے تعاون سے کھیلے جانے والے3روزہ ایونٹ میں 8اسکولوں کی ٹیموں نے شرکت کی
جنہیں 4,4کے 2گروپ میں تقسیم کیا گیا۔ گروپ ’اے‘ بے ویو کلفٹن، ڈیلسول، بے ویو ،پی ای سی ایچ ایس، فروبیل جبکہ گروپ ’بی‘ بے ویو ڈ، ڈی ایچ اے، دی انڈس اکیڈمی، حق اکیڈمی اور دی لرننگ ٹری اسکول پر مشتمل تھا۔پہلا مرحلہ لیگ کی بنیاد پر کھیلا گیا۔ ہر گروپ کی 2ٹاپ ٹیموںنے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
گروپ ’اے‘ سے بے ویو کلفٹن اور فروبیل اسکول جبکہ گروپ ’بی‘ سے حق اکیڈمی اور دی لرننگ ٹری اسکول کوسیمی فائنل میں جگہ ملی۔ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر مہمان خصوصی پرنسپل بے ویو اکیڈمی، کلفٹن عادل شیخ نے ایونٹ میں شریک جملہ ٹیموں کا شکریہ ادا کیا
جنہوں نے انتہائی ڈسپلن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے عمدہ کھیل سے متاثر کیا۔ مہمان خصوصی نے لیثرلیگز کا خصوصی طورپرشکریہ ادا کیا کہ انہوںنے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا جس سے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں ہمیں آسانی ہوئی۔ لیثرلیگز کے روح رواں محمود ٹرنک والا سے ہمیں امید ہے کہ ان کی معاونت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
بعدازاں مہمان خصوصی عادل شیخ نے فاتح ٹیم حق اکیڈمی اور رنر اپ بے ویو اکیڈمی ، کلفٹن کے کپتانوں میں ونر اور رنر ٹرافی کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر لیثرلیگز کے کوارڈنیٹر محمد آصف معراج بھی موجود تھے۔