الفا اسپورٹس فیسٹول‘فٹسال‘باسکٹ بال اور کرکٹ کے مقابلے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) الفا کالج اسپورٹس فیسٹول کے 9ویں روز باسکٹ بال اور فٹسال کے سیمی فائنلز مکمل ہوگئے۔

الفا کالج اور الفا کور گراؤنڈ پر ان مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ ہل پارک اور آئی بی اے گراؤنڈ پر کرکٹ کے ناک آؤٹ مقابلے کھیلے گئے۔ انڈر 17باسکٹ بال(بوائز)ایونٹ کے سیمی فائنلز میں جنریشن اسکول نے برٹش اوورسیز اسکول کو 16-20اور حبیب پبلک اسکول نے ہیپی ہوم اسکول کو 16-28سے شکست دے کر فائنل کی اڑان بھر لی۔ تیسری پوزیشن برٹش اوورسیز اسکول کو ملی

جس نے ہیپی ہوم اسکول کو 16-28سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کیا۔انڈر17باسکٹ بال (گرلز)ایونٹ کے فائنل میں برٹش اوورسیزاسکول نے جنریشن اسکول کو 2-11سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔انڈر 19فٹسال(گرلز) ایونٹ کے سیمی فائنلز میں کمکس کالج

نے ہائی بروکالج کو ٹائی بریکر پر 4-5اور بحریہ کالج کارساز نے الفا کالج کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2سے مات دے کر فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کی۔

انڈر19فٹسال (گرلز) کے سیمی فائنلز یں ریڈز کالج نے الفا کالج کو 0-1جبکہ جنریشن اسکول نے دی لائسیم اسکول کو 0-2سے ناکام بنا کر فائنل میں اپنی نشست کنفرم کرلی۔

تیسری پوزیشن دی لائسیم اسکول کو ملی جس نے الفا کالج کو 0-3سے زیر کیا۔انڈر19باسکٹ بال (بوائز) کے سیمی فائنلز میں نکسر کالج نے الفا کالج کو 31-34اور جنریشن اسکول نے کریڈو کالج کو 42-45سے ناکام کرکے فائنل کھیلنے کا ٹکٹ حاصل کیا۔ انڈر 17فٹسال (بوائز) کے سیمی فائنلز میں بی وی ایس پارسی نے کریڈو اسکول کو 0-1جبکہ ویریٹاس اسکولنگ سسٹم نے

ریور آکس اسکول کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-9کی کاری ضرب لگا کر فائنل میں اپنی نشست کو محفوظ بنالیا۔انڈر19کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں نکسرکالج نے ہیکسز کالج کو 57رنز سے قابو کرکے فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ نکسر کالج نے پہلے اننگز کا آغاز کیااور مقررہ 10اوورز میں 3وکٹوں پر 144رنز کا ہندسہ اسکور بورڈ پر آویزاں کیا۔

ہیکسز کالج کی جوابی اننگز مقررہ 10اوورز 7وکٹوں پر 87رنز تک محدود رہی۔انڈر17کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کراچی پبلک اسکول نے بے ویو ہائی اسکول کیخلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ بے ویو ہائی اسکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے

مقررہ 10اوورز میں 2وکٹوں پر 112رنز کا مجموعہ حاصل کیا جسے کراچی پبلک اسکول نے اپنی جوابی اننگز میں مطلوبہ ہد ف کو 9.3اوورز میں یقینی بنالیا جب 3وکٹوں پر 116رنز اسکور بورڈ پر سجائے گئے۔

error: Content is protected !!