لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پنجاب کی گرلزجوڈو ٹیم نے 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لئے ہیں،
جمعرات کے روز ہونے والے مقابلوں میں پنجاب کی حنا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوڈو کی اوپن ویٹ کیٹیگری میں چاندی جبکہ انعم نے 44کلوگرام سے کم ویٹ کیٹیگری میں کانسی کے تمغے جیتے، پنجاب کی کراٹے ٹیم نے کانسی کے 2تمغے جیتے ہیں،سوئمنگ میں بوائز نے5 جبکہ گرلز نے ایک کانسی
کے تمغے جیتے ہیں، 50میٹر بریسٹ سٹروک میں پنجاب کے دانیال غلام بنی نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے،ووشو میں پنجاب کے معظم علی نے چاندی اور
ثانیہ مصطفی نے کانسی کے تمغے جیتے، پنجاب نے آرچری میں ایک کانسی کا تمغہ جیتاہے، پنجاب کا دستہ 33ویں نیشنل گیمز میں اب تک 18میڈلز جیت چکا ہے جس میں چاندی کے 4اور کانسی کے 14تمغے شامل ہیں
نیشنل گیمز میں ہاکی گرلزکے ایونٹ میں واپڈا نے پنجاب کو سیمی فائنل میں شکست دیدی، پنجاب تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے جمعہ کے روز میچ کھیلے گا،
پنجاب کی باسکٹ بال اور بیس بال کی ٹیموں نے پانچویں پوزیشن حاصل کی، رگبی وومن چیمپئن شپ میں پانچویں اور چھٹی پوزیشن کیلئے میچ میں پنجاب کی ٹیم نے سندھ کو 10-5سے شکست دی۔
33ویں نیشنل گیمز پشاور میں آرمی 113گولڈ، 89سلور اور 57برانز میڈلز کیساتھ سرفہرست ہے، واپڈا 78گولڈ، 65سلور اور 49برانز میڈلز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔