عجمان (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی 20 میچ میں 129رنز سے شکست دیکر 6 میچوں کی سیریز میں 5-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
اتوار کو عجمان اوول کرکٹ گرائونڈ، دبئی میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 297 رنز بنائے، ہارون خان نے 13چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 116رنز بنائے، دیگر بلے بازوں میں ظفر اقبال 88 اور محسن
34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 168رنز بنائے۔سیم مورے 100رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
پاکستان کے ہارون خان کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔یادر ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا چھٹا اور آخری ٹی 20 میچ پیر کو عجمان اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ پیر کو دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا آخری ڈے نائٹ میچ کھیلا جائے گا۔