ترکیہ: گلاتا سرائے فٹ بال کلب نے 23ویں بار لیگ چمپین کا اعزاز حاصل کر لیا

 

 

انقرہ گیوجو کو مہمان گراونڈ میں ایک کے مقابلے میں 4گولوں سے شکست دینے والے گلاتا سرائے کلب نے لیگ کے خاتمے سے 2ہفتے پیشتر ہی سپور ٹوٹو سپر لیگ کے چمپین کا اعزاز حاصل کر لیا ہے

،اس طرح گلاتا سرائے نے 23ویں بار لیگ چمپین کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

 

انقرہ میں 04۔01 کے اسکور سے فتح یاب ہونے والے گلاتا سرائے کے پوائنٹس 82ہو گئے ہیں تو اس کے کوچ اوکان بروک نے پہلی بار گلاتا سرائے کو چمپین بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،

گلاتاسرائے کو یو ای ایف اے چمپینز لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پری کوالیفائنگ مرحلے پر نبرد آزما ہونا پڑے گا۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!