ایبٹ آباد(سپورٹس رپورٹر) ملک اعجاز گوگا ڈویژنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا مہمان خصوصی سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضے جاوید عباسی اور طارق محمود نے انعامات تقسیم کئے سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد کے بیڈمنٹن ہال میں جاری ایونٹ کے انڈر 18فائنل میں ہری پور کے بلال نے اپنے ہی شہر کے احمد کو شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کیا ۔
مردوں کے سنگل فائنل میں ایبٹ آباد کے عمر کیانی نے ایک دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعدایبٹ آباد ہی کے محمد شاکر کوشکست دیکر فائنل اپنے نام کیا جبکہ مردوں کے ڈبلز فائنل میں ایبٹ آباد کے عمر کیانی اور محمد شاکر نے ہری پور کے فہد اورزین کو سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی ٹیم ایونٹ فائنل میں ایبٹ آباد اے نے ایبٹ آباد بی کو شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کیا خواتین کے انفرادی فائنل میں نیشنل گیمز کی برانز میڈلسٹ حناء قریشی نے عالیہ گل کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیکرکامیابی حاصل کر کے ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی جبکہ خواتین کے ڈبلز فائنل میں عالیہ گل اور حناء قریشی نے مریم اور جویریہ کو شکست دیکر اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ٹائیٹل اپنے نام کیا ۔
مکس ڈبلز مقابلوں میں عمر کیانی اور عالیہ گل کی جوڑی نےایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد محمد شاکر اور حناء قریشی کو شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کی ویٹرنز فائنل میں عادل بابا اور ڈاکٹر نقیب کی جوڑی نے ظہیر اور امان کو شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہےاس موقع پر سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و ایم این اے مرتضے جاوید عباسی، مسلم لیگ ن کے راہنماء ملک مہابت اعوان،سابق دائریکٹر سپورٹس طارق محمود ایس پی ٹریفک وارڈن طارق خان نے کھلاڑیوں میں میڈلز ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے جبکہآرگنائزرز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں