لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ اپنی دانش مندانہ باتوں کی وجہ سے ساتھیوں کرکٹ کی ہمیشہ توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ساتھی کرکٹرزکو ہر وقت کچھ نہ کچھ سکھانے کی وجہ سے وہ پہلے ہی مشہور ہیں۔ ہمیشہ فیملی کو اپنی جنت قرار دینے والے محمد حفیظ کورونا وائر کی وجہ سے مسلسل گھر پر گزارنا مہنگا پڑ گیا ہے۔ ساتھی کرکٹرز کی جانب سے محمد حفیظ اور ان کی اہلیہ کو آئیڈیل جوڑی کہا جاتا ہے ساتھی کرکٹرز کی جانب سے محمد حفیظ اور ان کی اہلیہ کو آئیڈیل جوڑی کہا جاتا ہے مگر آجکل سارا دن گھر پر گزارنے پر اہلیہ سے تنگ پڑ گئے ہیں۔اس کی وجہ شاید کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ کو پروفیسری دکھانے کا موقع نہیں مل پا رہا۔ اہلیہ ان کے مشوروں کو ہوا میں اڑا دیتی ہیں۔
اس حوالے سے محمد حفیظ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر سے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ گھر میں رہ کر میری حالت اس شخص جیسی ہو گئی ہے جو گھر میں پانچ دنوں سے اپنی بیگم کے رحم و کرم پر ہے،اس کے کان اس شخص کی طرح بیگم کی باتیں سن سن کر اتنے بڑے ہو گئے ہیں۔
محمد حفیظ کا مطلب کورونا وائرس کی وجہ سے گھر بیٹھنے رہنے کی وجہ سے سارا دن بیگم کی فرمائشیں سننے سے تنگ آنا ہے۔ یہ تو شایدمحض ایک مذاق تھا۔ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اللہ پاک اس مشکل کی گھڑی سے ہمیں نکلنے کی توفیق دے۔ انہوں نے ہم وطنوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہ مشکل وقت ہے ہم سب کو مل جل کر ایک دوسرے کے ہاتھ مضبوط کرنا ہے۔ یہ وقت اللہ پاک کو یاد کرنے کا ہے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کا ہے۔