رمضان المبارک سپورٹس فیسٹیول کامیابی کیساتھ اختتامی کی جانب گامزن

رمضان المبارک سپورٹس فیسٹیول کامیابی کیساتھ اختتامی کی جانب گامزن

ہاکی لیگ کے فائنل میں بلوچستان پولیس ہاکی ٹیم نے برنی ہاکی کلب کو پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ہرا دیا

کوٸٹہ (رپورٹ مہک شاہد)سیکرٹری کھیل بلوچستان محمد اسحاق جمالی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو رمضان کے مہینے میں صحت مند سرگرمياں فراہم کرنے کیلٸے رمضان سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

جس میں ہاکی، بیڈمنٹن، باسکٹ بال سمیت آٹھ سے زائد کھیلوں کے مقابلے کوٸٹہ میں منعقد کٸے گٸے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام پروجيکٹ پاکستان کے تحت رمضان المبارک سپورٹس فیسٹیول میں ہاکی لیگ کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کیا

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر امجد ستی، جنرل سیکرٹری سید امین، کوئٹہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر کامران صابر، آفتاب ایوب جمالی، آصف دشتی، شرافت بٹ، حبیب اللہ کاکڑ، اعجاز انجم حیدر، بختیار خان رئیسانی و دیگر نے شرکت کی

سیکرٹری کھیل نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل کھیل کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے رمضان سپورٹس فیسٹیول کرانے کی تجویز دی اور اب یہ فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اختتامی کی جانب گامزن ہے اس فیسٹیول میں ان کا اہم کردار رہا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرميوں کی جانب راغب کرنے اور اپنی صلاحيتوں کا مظاہرہ کرنے کیلٸے مواقع فراہم کٸے جارہے ہے

ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم ٹیلنٹ آگے لانے کیلٸے نوجوان نسل کو مواقع فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے انہوں نے فیسٹیول میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں، میڈیا اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا قبل ازیں بلوچستان پولیس ہاکی ٹیم اور برنی ہاکی کلب

کے مابین سنسنی خیز فاٸنل میچ کھیلا گیا مقررہ وقت تک میچ ایک ایک کیساتھ برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹر آؤٹس پر ہوا۔ پنالٹی شوٹز آؤٹس پر بلوچستان پولیس ٹیم نے 4 جبکہ برنی ہاکی کلب

نے 3 گول اسکور کئے اور اسطرح یہ میچ بلوچستان پولیس ہاکی ٹیم نے جیت کر چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!