ایڈیلیڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)ویرات کوہلی الیون کو دورہ آسٹریلیا کے لئے ایڈیلیڈ اوول کے نئے ہوٹل نے قرنطینہ کی پیشکش کردی،کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ ہوٹل کی منیجمنٹ نے نہ صرف تجویزدی ہے بلکہ قابل عمل منصوبہ پیش کیا ہے۔بھارتی ٹیم نے سال کے آخر میں 4ٹیسٹ میچزکی سیریز کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے ۔کورونا کی وجہ سے پوری دنیا اس موقت بری طرح متاثر ہے ،ایسے میں کرکٹ بچانے کے لئے نت نئی باتیں سامنے آرہی ہیں،نئے منصوبے میں ایڈیلیڈ کے نئے زیر تعمیر ہوٹل نے کوہلی اور ان کے ساتھی کرکٹرز کے لئے 14روزہ قرنطینہ کی ایسی پیشکش کی ہے جس میں صرف قید تنہائی نہیں ہے بلکہ اتنا کچھ ہے کہ آپ جان کر دنگ رہ جائیں گے۔
سائوتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بننے والا یہ ہوٹال ستمبر تک مکمل ہوجائے گا،138 کمروں پر مشتمل یہ ہوٹل بھارت کے دورے کے دوران ٹیم کے لئے مختص ہوگا،ہوٹل میں نیٹ پریکٹس کے لئے سہولت دستیاب ہوگی جبکہ وارم اپ میچ کے لئے بڑا گرائونڈ بھی ہوگا ،کرکٹرز کی ورزش کے لئے جم بھی ہوگا اور بھی اس کے علاوہ وہ کچھ ہوگا جو کسی بھی نئے کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی نہیں ہوتا ۔
کرکٹ آسٹریلیا کو ہوٹل کی اس نئی پیشکش کے لئے عالمی ادارہ صحت،بھارتی کرکٹ بورڈ اور اپنی حکومت کی اجازت درکار ہوگی،اگر ایسا ہوا تو کرکٹ کی دنیا میں اپنی جگہ یہ ایک منفرد واقعہ ہوگا کہ ایک پوری ٹیم سیریز کھیلنے کے لئے آسٹریلیا جیسے ملک جائے اور وہاں 14 روز کے لئے ایک ایسے ہوٹل میں قید ہوجائے جو خود ہی قرنطینہ کا کہہ رہا ہو۔ورلڈ ٹی 20 بھی آسٹریلیا میں ہونا ہے اور اس کے لئے کمیٹی بھی 15 ٹیموں کو قرنطینہ کرنے کی تجویز پہلے ہی دے چکی ہے