معین علی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے برمنگھم بیئر کے کپتان مقرر

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر معین علی رواں سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کی قیادت کرینگے، 35 سالہ معین علی جو انگلینڈ کی قومی ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں کو کارلوس بریتھویٹ کی جگہ برمنگھم بیئرز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ سال ٹیم کی قیادت کی تھی

 

 

 

 

تاہم معین علی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آغاز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے کیونکہ ان کا انڈین پریمیئر لیگ کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ ہے، ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا آغاز بیس مئی سے ہوگا ، ان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان ایلکس ہیلز قیادت کے فرائض سرانجام دینگے، آئی پی ایل کا فائنل اٹھائیس مئی کو کھیلا جائیگا اور اگر معین علی کی ٹیم چنائی سپر کنگز فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی تو معین علی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے پہلے تین میچوں کیلئے دستیاب نہیں ہونگے، یاد رہے کہ معین علی کی قیادت ورسٹرشائر کی ٹیم نے 2015 میں ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیتا تھا۔

error: Content is protected !!