کھیلوں میں پاکستان کا مستقبل بہت تابناک ہے ; جنرل (ر) عارف حسن.

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کہا ہے

کہ کھیلوں میں پاکستان کا مستقبل بہت تابناک ہے

ملک کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے لیجنڈز ایرینا میں موجود عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولیات سے نوجوان کھلاڑیوں استفادہ حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرسکتے ہیں

 

ان خیالات کااظہار انہوں نے اولمپک ہاؤس لاہور میں اسکواش کے سابق ورلڈ چیمپئین جہانگیر خان اور ہاکی کے سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی سے ملاقات کے موقع پر کیا

پی او اے کے نائب صدور شوکت جاوید، فاطمہ لاکھانی، سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود، اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی اور میڈیا ایڈوائیزرآصف عظیم بھی اس موقع پرموجود تھے

صدر پی او اے سےّد عارف حسن کاکہنا تھا کہ جہانگیر خان اور اصلاح الدین پاکستان کے ایسے درخشاں ستارے ہیں جنہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے عالمی سطح پر کھیلوں میں بڑا نام کمایا ہے

کسی بھی کھیل سے وابستہ کھلاڑی کو پروان چڑھانے میں اسپورٹس اکیڈمیز نمایاں اور کلیدی کردار ادا کرتی ہیں مجھے امید ہے کہ کراچی کالیجنڈز ایرینا نئے ٹیلنٹ کی دریافت اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کی گرومنگ کرنے میں بہت معاون ثابت ہو گی

اور مستقبل میں اس کے دائرہ کار کوملک کے دیگر شہروں میں بھی ممکن بنایا جائے گا جہانگیر خان کاکہنا تھا کہ ملک میں کھیلوں کابے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اسے جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات میسر نہیں ہیں اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے لیجنڈز ایرینا کا قیام عمل میں لایا گیا

جہاں شاہد آفریدی کرکٹ اکیڈمی۔فٹسال۔ ٹینس۔تائیکوانڈو۔جمناسٹک۔پیڈل ٹینس اور فٹنس کلب کی عالمی معیارکے مطابق سہولیات میسرہیں اولمپئین اصلاح الدین نے کہا کہ کھیل انسان کے کردار اور شخصیت سازی میں اہم کردار اداکرتے ہیں

نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے انہیں کھیلوں کیجانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے ہم سب کو اپنا عملی کردار ادا کرنا ہو گا اس موقع پر جہانگیر خان نے صدر پی او اے سےّدعارف حسن کو لیجنڈز ایرینا کا سوینیئر پیش کیا

 

 

error: Content is protected !!