قاہرہ (سپورٹس لنک رپورٹ)کورونا وائرس کی وبا نے معروف مصری فٹبالر مہروز محمود کو مالی بحران کے باعث ٹھیلے پر مٹھائیاں بیچنے پر مجبور کردیا۔ کورونابحران نے مصری فٹبالر کو ٹھیلا لگانے پر مجبور کردیا۔ مہروز محمود مصر کے بنی سیف کلب کےلیے دفاعی پوزیشن میں فٹبال کھیلتے تھے جو ملک کا دوسرا بڑا کلب ہے لیکن ان فٹبال کلبوں کو بھی کورونا وائرس کی وبا نے بری طرح متاثر کردیا ہے۔
ان دنوں مہروز محمود مصر کی مصروف ترین مارکیٹ میں واقع ایک مٹھائی کی دکان میں مٹھائیاں فروخت کررہے ہیں تاکہ اپنے اہل خانہ کا گزر بسر چلاسکیں۔ وبا کے باعث مارچ کے وسط میں فٹبالر لیگ ملتوی کردی گئی تھی جس کے باعث مہروز محمود کی ماہانہ آمدن بھی آنا بند ہوگئی اور مصر میں کرفیو کا اس قدر سخت نفاذ ہوا کہ تمام کیفے، مالز اور دیگر دکانیں بھی بند ہوگئیں
تاہم اس دوران بھی ایک بازار ایسا ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران پوری طرح کھلا ہوا ہے اور وہاں گاہکوں کا رش بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ مصر میں کوروناوائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 13 ہزار 480 ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 659 ہے۔