لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کوکل 5 جون کو صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔دوسری جانب سابق ٹیسٹ فاسٹ بولرشعیب اخترنے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایف آئی اے کے نوٹس پر پیش نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اپنے وکیل کے توسط سے ڈی جی ایف آئی اے کو طلبی نوٹس کی وجوہات جاننے کے لیے خط لکھ کر طلب کرنے والے انسپکٹر کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا موقف ہے کہ انسپکٹر وقاص رضوان نے کس بنیاد پر مجھے پیش ہونے کا کہا ہے؟ چھان بین کی جائے۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شعیب اختر کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے رکھی تھی ۔ ایف آئی اے نے پانچ جون کو شعیب اختر کو صبح گیارہ بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کررکھاہے۔