لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ میں موجود 20 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے 12 اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ای سی بی میڈیکل پینل کے زیر اہتمام قومی اسکواڈ کی ووسٹر میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ گذشتہ روز ہوئی تھی
ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر قومی کھلاڑیوں کو ووسٹر میں ٹریننگ کی اجازت مل گئی تاخیر سے اسکواڈ کو جوائن کرنے والے اسپنر ظفر گوہر اور فزیو کلف ڈیکن کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی آج موصول ہوجائیں گی