کرکٹ

مصباح الحق سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے

پی سی بی نے مصباح الحق کا استعفیٰ موصول ہونےکی تصدیق کردی

 مصباح الحق سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،مصباح الحق انگلینڈ بھیجے جانے والے کھلاڑیوں کے انتخاب پر سلیکشن کمیٹی سے مشاورت نہ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے سے سخت نالاں تھے۔

دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے بعد ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور اسی دوران سلیکشن کمیٹی سے پہلا بڑا استعفیٰ سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ بذریعہ ای میل پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے دوران نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے اور انہیں انگلینڈ بھیجنے کے معاملے پر سلیکشن کمیٹی سے مشاورت نہیں کی،

جس پر مصباح الحق نے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق چھ کھلاڑیوں کو سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بغیر انگلینڈ بھیجا گیا، جبکہ یہی معاملہ مصباح الحق کے استعفے کی بنیادی وجوہات میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں اننگز کی شکست اور لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز سے ناکامی کے بعد قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پی سی بی نے انگلینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے متعدد کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج دیا، جن میں محمد رضوان، سلمان علی آغا اور امام الحق بھی شامل ہیں، جبکہ کوچنگ اسٹاف میں بھی تبدیلیاں کی گئیں۔

ان تبدیلیوں کے دوران مصباح الحق کا سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ بورڈ اور سلیکشن معاملات میں اختلافات کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!