ایبٹ آباد( سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخواہ کے تعلیمی بورڈز کے بورڈ آف گورنر نے ایبٹ آباد بورڈ کے سپورٹس کمپلیکس کے فنڈز کو ہری پور منتقل کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے اور ایبٹ آباد بورڈ کی انتظامیہ کی جانب سے پیش کی جانے والی تجویز پر اعتراض لگا کر اس فیصلے آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا ہے گزشتہ روز خیبر پختونخواہ بورڈز کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں ایبٹ آباد بورڈ کے سپورٹس کمپلیکس کے فنڈز کو ہریپور ایلمنٹری ایجوکیشن کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت منتقل کرنے کی اس تجویز کو اعتراض لگا کر مسترد کر دیا
کہ جس اراضی پر ہریپور میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کی تجویز ہے اس اراضی کو ایبٹ آباد بورڈ کے نام منتقل کیا جائے جس کے بعد اس تجویز پر عمل درآمد کرنے کیلئے جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ اجلاس تک اس تجویز کو موخر کر دیا گیا ہے بورڈ آف گورنر میں یہ بات ایبٹ آباد بورڈ کی جانب سے اٹھائی گئی کہ سپورٹس کمپلیکس کے چوبیس کروڑ روپے ہریپور ایلمنٹری ایجوکیشن کے ساتھ معاہدہ کر کے وہاں پر سپورٹس کمپلیکس بنایا جائے جس پر بورڈ کے بعض ممبران نے اعتراض اٹھایا کہ ہریپور میں جس اراضی پر سپورٹس کمپلیکس بنانے کی تجویز دی جا رہی ہے وہ اراضی متنازعہ ہے اور یہ معاملہ کورٹ میں زیر سماعت ہے جبکہ مذکورہ اراضی ایبٹ آباد بورڈ کے نام منتقل نہیں ہوتی
اس تجویز پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا ہے یاد رہے کہ ایبٹ آباد بورڈ کی موجودہ سیکرٹری ، سپورٹس کمپلیکس کے کوارڈنیٹر اور ایلمنٹری ایجوکیشن کے ڈپٹی سیکرٹری اس منصوبے کو منتقل کرنے پر گزشتہ کئی ماہ سے لگے ہوئے ہیں جنہیں صوبائی وزیر تعلیم کی مکمل حمایت حاصل ہے اور اس کی ایماء پر یہ کام کر رہے ہیں اور اس کے بدلے میں سپورٹس کمپلیکس کے کوارڈنیٹر کو ایبٹ آباد میں کنٹرولر لگانے اور موجودہ سیکرٹری کو دوبارہ ایبٹ آباد بورڈ کی موجودہ سیکرٹری کی مدت (ٹینور) ختم ہونے کے باوجود اسے دوبارہ سیکرٹری تعینات کرنے کے اشارے دیئے گئے ہیں جس پر مذکورہ افسران ایبٹ آباد سپورٹس کمپلیکس کے فنڈز ہریپور منتقل کرنے میں دن رات لگے ہوئے ہیں