آئی پی جی گروپ نے ایل پی ایل 2020 کے لئے گال گلیڈئیٹرز سے اشتراک کرلیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) آئی پی جی گروپ نے ایل پی ایل 2020 کے لئے گال گلیڈئیٹرز کے ساتھ فرنچائز کے حصول کے لئے اشتراک کیا ہے جسے عمر اسپورٹس کے ندیم عمر نے خریدا ہے، وہ کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے بھی مالک ہیں جو پی ایس ایل کی سب سے کامیاب ٹیموں میں سے ایک ہے۔ عمر ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر اور مالک ندیم عمر پاکستان میں کرکٹ کے ہر عمر کے ہزاروں کھلاڑیوں کو تعاون فراہم کرتے ہیں ، بعض اوقات کھلاڑیوں اور ملازمین کی براہ راست مدد کرتے ہیں ، جبکہ نچلی سطح پر مختلف اقسام کی سرگرمیوں کے ذریعے بھی مزید تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ عمر ایسوسی ایٹس کی سات سے آٹھ ٹیمیں ہیں جن میں انڈر 16 اور انڈر 19 کی ٹیمیں شامل ہیں، مشہور کھلاڑی بھی ان کے ساتھ ہیں جبکہ انکی خواتین کی ٹیم سال 2015 میں بے نظیر کپ بھی جیت چکی ہے جو پاکستان میں خواتین کی واحد ٹرافی ہے۔

آئی پی جی گروپ کھیلوں کی براڈ کاسٹنگ میں مہارت رکھتا ہے اور عالمی سطح پر کھیلوں کے پروگرامز کے 5 ہزار سے گھنٹے پیش کرچکا ہے۔ آئی پی جی گروپ کرکٹ ساؤتھ افریقہ، پاکستان کرکٹ بورڈ، سری لنکن کرکٹ بورڈ، زمبابوے کرکٹ، کرکٹ آئرلینڈ، ایشین کرکٹ کونسل، کیریبیئن پریمیئر لیگ اور افغانستان کرکٹ بورڈ سمیت مختلف اہم اداروں کے ساتھ بھرپور انداز سے کام کرچکا ہے۔آئی پی جی گروپ کے منیجنگ پارٹنر اور سی ای او جواد غلام رسول متحدہ عرب امارات میں ٹی 10 لیگ کے انعقاد کرانے کے باعث نہایت مشہور ہیں جس کے پہلے سیزن میں انہوں نے سی ای او کے طور پر فرائض سرانجام دیئے۔

بعد ازاں ، وہ پختون ٹیم کے سی ای او بنے اور اسکے بعد سیزن ٹو میں سندھی ٹیم کے سی ای او کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔جواد غلام رسول نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "آئی پی جی گروپ کی طرف سے ایل پی ایل کے ساتھ مل کر ہم ایک عالمی معیار کی لیگ کے انعقاد کے عزم پر یقین رکھتے ہیں۔ موجودہ عالمی وبا کے ساتھ دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کے جذبے کی بحالی کے لئے ہم اسے ایک اہم موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔ "آئی پی جی گروپ کے پاس صف اول کی کرکٹ لیگز اور بورڈز کے ساتھ کام کرنے کا درکار تجربہ موجود ہے اور وہ ایس ایل سی کے ساتھ مثالی تعلق رکھتا ہے۔

error: Content is protected !!