کراچی(پرویز شیخ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سینیئر نائب صدر، و صدر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن انجینیئر محمد محسن خان کے پیارے والد،انتہائی قابل احترام پروفیسر ڈاکٹر اے ٹی خان کی کی 24 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ طیب میاں کے نام سے پکارے جانے والے ڈاکٹر اے ٹی خان سابق وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے علاوہ سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے بانی وائس چانسلر ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
انکی برسی کے موقع پر عزیز رشتہ داروں، دوستوں اور پرانے طلباء نے سورة فاتحہ کی تلاوت کرکے انکی روح کو ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن اور ان سے وابسطہ افراد، کھلاڑی و کلبس کے عہدیداران نے خصوصی دعائیں کیں اور انکے فرزند انجینیئر محمد محسن خان سے ٹیلیفون کال پر عقیدت کا اظہار کیا۔
سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر پرویز احمد شیخ سے خصوصی گفتگو میں انجینیئر محمد محسن خان نے بتایا کہ انکے والد ڈاکٹر اے ٹی خان کے ہزاروں شاگرد آج نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں انکا نام روشن کیئے ہوئے ہیں اور آج انکی برسی کے حوالے سے سینکڑوں افراد نے عقیدت کا اظہار کیا ہے جنکا میں شکر گزار ہوں۔اللہ انکے درجات بلند فرمائیں۔آمین