پاکستان ھاکی نے عالمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنالی

پاکستان نے عالمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنالی.

ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری شدہ عالمی رینکنگ میں پاکستان 15ویں نمبر پر آگیا.

 

پاکستان کی رینکنگ حالیہ اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر حاصل کیئے گئے پوائنٹس پر بہتر ہوئی. پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے قومی ہاکی ٹیم ، قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی سمیت شائقین پاکستان ہاکی کو مبارکباد پیش کی ہے

اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی کو عالمی رینکنگ میں ٹاپ ٹین ٹیموں میں شامل ہونے کے لئے ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم سب پرعزم ہیں کہ پاکستان ہاکی میں جلد اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرے گا.

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی جانب سے جاری شدہ نئی عالمی رینکنگ میں ہالینڈ پہلے، بیلجئم دوسرے اور انڈیا تیسرے نمبر پر موجود ہے

جبکہ نیوزی لینڈ 10ویں، آئرلینڈ11ویں، کوریا 12ویں، ملائشیا 13ویں،ساوتھ افریقہ 14ویں ، پاکستان 15ویں اور جاپان 16ویں نمبر پر موجود ہے. ایف آئی ایچ رینکنگ میں کمبوڈیا 96ویں رینکنگ پر موجود ہے.

 

 

 

error: Content is protected !!