کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں و آفیشلز ( ہیروز) کے اعزاز میں ایوارڈ دینے کی پہلی تقریب کراچی ریجن کی میرٹ ہو ٹل کراچی میں منعقد ہوئی جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے مختلف کھیلوں سے وابستہ 118کھلاڑیوں و آفیشلز کو ایوارڈ سے نوزا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ 19 اسپورٹس جرنلسٹ عبید اعوان، ریشاد محمود، ارشاد علی، نادرہ مشتاق سید، شکیل یامین کانگا، عیبد اللہ، علی حسن، محمود ریاض، زاہد غفار، عمران صد یقی، اسحاق بلوچ، بدی الزمان، احسان خان، ذیشان خان، خضر احمد اور رئیس خان کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا اور اس کر ساتھ ساتھ گینز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈڈرز فاطمہ نسرین اور محمد راشد کو بھی ایوارڈز سے نوزا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا اور اس کے بعد چھوٹے بچوں نے جمناسٹک اور یوگا کا بہترین مظاہرہ پیش کیا ۔اس تقریب کی مہمان خصوصی صائمہ ندیم پارلیمینڑی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ (اسپورٹس) حکومت پاکستان تھی جنہوں نے کھلاڑیوں و آفیشلز اور اسپورٹس جرنلسٹ کو ایوارڈز دیِیے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور وازارت بین الصوبائی رابطہ و پاکستان اسپورٹ بورڈ ہمیشہ کھلاڑیوں و اسپورٹس ایسوی ایشن و فیڈریشن کی حوصلہ افزائی کرتا ریا ہے اور کرتا رہے گا
اور حکومت پاکستان اور پاکستان اسپورٹس بورڈ نے حال ہی میں سیف گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو کیش پرائزز سے نوازا۔ انہون نے تمام ایورڈز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں وآفیشلز اور اسپورٹس جرنلسیٹ کو مبادک باد دی اور اس کے ساتھ ساتھ سندھ گیمز ایسوی ایشن کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے ان کو بھی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ سندھ کے چھ بڑے شہروں میں اس ایوارڈ تقریب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی جس سی آنے والی نسلوں میں اسپورٹس کی رجحان بڑے گا اور سندھ کے کھلاڑی اس مستفید ہوتے ہوئے قومی و انڑنیشنل سطح پر پاکستان اور سندھ کا نام روشن کرے گے۔
ان نے مزید کہا کہ پچھلے سیف گیمز میں سب سے زیادہ پاکستان کے لیے میڈلز لینے والے کھلاڑیوں کا تعلق بھی سندہ سے ہے۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی اسامہ قدری، ڈی آئی جی طاہر نوید ، محمد طالب، امام بخش بلوچ، ڈاکٹر باسط انصاری، محمد اسلم سلتانی، مقیم الدین، شعیب صدیقی، عبدالوحید سومرو اور ویاج حسین نے گیسٹ آف آنر کی حیثیت سی شرکت کی۔
اس موقع پر مدثر آرائیں، سہیل انود، نجم خان، سعید احمد آرائیں، سیلم پراچہ، محمد اقبال، ارغومان مقیم ،سرفراز عابد، حمیرا خان، سادیہ خان، محمد اشفاق، ناصر معین عثمانی، مقبول احمد آرائیں، مسعود اختر آرائیں، عامر کفایت، عائشہ آرائیں، ریحانہ بھٹی اس تقریب کی میزبانی ساوتھ ایشین گولڈ میڈلسٹ، کوئین آف ٹریک اینڈ فیلڈ نسیم حمید اور اولمپیئن سید سمیر حسین نے کی۔