ایشیا کپ; نیپال نے بھارت کو جیت کیلئے 231 رنز کا ٹارگٹ دیا.

 

 

ایشیا کپ کے پانچویں ون ڈے میچ میں نیپال نے بھارت کو جیت کیلئے 231 رنز کا ہدف دے دیا۔نیپال کی ٹیم نے بھارت کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 231 رنز بنائے ہیں۔

 

پالی کیلے میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نیپال کی ٹیم 48.2 اوورز میں 230 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 

نیپال کے اوپنر کشال بھرتیل نے 38 اور آصف شیخ نے 58 رنز کے ساتھ ٹیم کو عمدہ آغاز دیا ۔ پہلی وکٹ 65 رنز پر گر گئی

 

جبکہ 77 رنز پر دوسرا کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گیا۔ نیپال کی تیسری وکٹ 93 رنز اور چوتھی وکٹ 101 رنز پر گری۔

 

سومپال کامی 48، کشال بھرتیل 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی طرف سے محمد سراج اور رویندرا جدیجا نے 3، 3 جبکہ محمد شامیہارڈیک پانڈیا، شرڈل ٹھاکر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

 

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!