لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)دفاعی چیمپئن سندھ اور ناردرن کی ٹیمیں نیشنل انڈر19 ون ڈے چیمپئن شپ کے مسلسل تیسرے راؤنڈ میں ناقابل شکست رہنے کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔ لاہور میں جاری ایونٹ میں سنٹرل پنجاب نے بھی دوسری فتح سمیٹ لی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں عادل ناز اور فیضان سلیم کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ناردرن نے بلوچستان کو 9 وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ بلوچستان کی پوری ٹیم 92 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ عادل ناز اور فیضان سلیم نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ناردرن نے مطلوبہ ہدف 15.5 اوورز میں محض 1 ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر حسن عابد کیانی 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔عادل ناز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اسکور کارڈ:
بلوچستان انڈر19: 25 اوورز میں 10/92، فیض اللہ 17 اورمحمد ابراہیم سینئر 14، عادل ناز 3/21 اور فیضان سلیم 3/30
ناردرن انڈر19: 15.5اوورز میں1/93، حسن عابد کیانی 30، محمد رضا المصطفیٰ 23* اورعبدالفصیح 19*، اورنگزیب 1/29
ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں حنین شاہ کی تیز رفتار باؤلنگ نے سنٹرل پنجاب کودلچسپ مقابلے کے بعد کےپی کے خلاف 3 رنز سے فتح دلادی۔ 178 رنز کے تعاقب میں کے پی کی پوری ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نوجوان فاسٹ باؤلر نے 33 جبکہ ارحم نواب نے 34 رنز کے عوض 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔احمد خان 39 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔اس سے قبل کپتان محمد حریرہ کی 72 رنز کی اننگز کی بدولت سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے 177 رنز اسکور کیے۔حارث خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔حنین شاہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اسکور کارڈ:
سنٹرل پنجاب انڈر19: 46.2 اوورز میں 10/177؛ محمد حریرہ 72اورعلی حسن 21، حارث خان 4/23 اور معاذ صداقت 2/30
کے پی انڈر19: 39 اوورز میں 10/174؛ احمد خان 39 اور محمد فاروق 31، حنین شاہ 3/33 اور ارحم نواب 3/34
مریدکے کنٹری کلب میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے صائم ایوب کی شاندار آلراؤنڈ کارکردگی کی بدولت سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سندھ کی یہ ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح اور سدرن پنجاب کی مسلسل تیسری شکست ہے۔سندھ نے108 رنز کا ہدف صائم ایوب کے 41 رنز کی بدولت 15ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کاشف علی 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ محبوب احمد اور فیصل اکرم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ عون شہزاد 46 اور محبوب احمد 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ صائم ایوب اور ذیشان ضمیر نے 3،3 کھلاڑوں کو آؤٹ کیا۔ صائم ایوب کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔
اسکور کارڈ:
سدرن پنجاب انڈر19: 37.1 اوورز میں 10/107 ؛عون شہزاد 46 اور محبوب احمد 23، صائم ایوب 3/11اورذیشان ضمیر 3/23
سندھ انڈ19: 15 اوورز میں 5/110، صائم ایوب 41 اورکاشف علی 28، محبوب احمد 2/23اور فیصل اکرم 2/28