کھیلوں کے ایک ہزار میدان کا پراجیکٹ ، افسران ڈیپوٹیشن پر لائے گئے ، پراجیکٹ ائریکٹر نیشنل بک فاونڈیشن سے لایا گیا

پشاور(مسرت اللہ جان)سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کے زیر انتظام چلنے والے سپورٹس پراجیکٹ جس کیلئے 5500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اور اس میں صوبہ بھر میں ایک ہزار سے زائد کھیلوں کے میدان بننے کیلئے ہیں پانچ سال کیلئے جاری اس منصوبے کو حیرت انگیز طور پر ڈیپوٹیشن پر آنیوالے افسران سے چلایا جا رہا ہے ایسے شخص کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کے طور پر لیا گی ہے جس کا کھیلوں کے شعبے سے کوئی تعلق ہی نہیں اورصرف کتب میلوں تک ہی تجربہ انکا رہا ہے

وفاقی حکومت کے نیم سرکاری ادارے نیشنل بک فائونڈیشن کی جانب سے ڈیپوٹیشن پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کو تعینات کیاگیا ہے ذرائع کے مطابق اس منصوبے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کے علاوہ دو ڈپٹی ڈائریکٹر ایک سسٹنٹ ڈائریکٹر جنہیں ڈیپوٹیشن پر لایا گیا ہے سے کام چلایا جارہا ہے اسی طرح حال ہی میں سات نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز جس کیلئے این ٹی ایس کا ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے کو پراجیکٹ کی حد تک کیلئے لیا جائیگا تاہم یہ افراد بھی انجنیئرنگ کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں . اس منصوبے میں افسران تو ڈیپوٹیشن پر لائے گئے تاہم کلاس فور کی بھرتی ایک سال سے سست روی کا شکار ہیں-

تعارف: newseditor