لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی پہلی قائداعظم اوپن انٹر ڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ 2021ء میں جوش وجذبے سے حصہ لے رہے ہیں، چیمپئن شپ میں شاندار مقابلے ہورہے ہیں، نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کررہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ پہلی قائداعظم اوپن انٹر ڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ 2021ء میں شریک کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، کھلاڑی اطمینان اور سکون سے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، کھلاڑیوں کے قیام و طعام کے اعلی انتظامات کئے گئے ہیں، جمعرات کے روز اپنے بیان میں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ سپورٹس کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے بھرپور کام کررہے ہیں، پہلی قائداعظم اوپن انٹر ڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ 2021ء سے ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں ، چیمپئن شپ میں کھلاڑی محنت اور لگن سے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، مستقبل میں اچھے کھلاڑی پیدا ہوں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلی قائداعظم اوپن انٹر ڈویژن سپورٹس چیمپئن شپ 2021ء کے انعقاد پر کھلاڑی بہت خوش ہیں کہ ان کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع مل رہا ہے، کھلاڑیوں کی رہائش اور کھانے کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، بہترین ماحول بھی فراہم کیا گیاجس کے باعث کھلاڑی یکسوئی سے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔