اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایلیٹ ڈویلپمینٹ نیٹ بال پروگرام تحت مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کراچی میں شروع ہو گئی ہے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ یہ رجسٹریشن 31 جنوری تک جاری رہے گی اور اس پروگرام کے تحت چار ایج گروپ کے کھلاڑیوں کو ایک سال تک تربیت دی جائے گی
جن میں انڈر10، انڈر14، انڈر16 اور انڈر 19 کے مرد اور خواتین کھلاڑی شامل ہونگے، ان کھلاڑیوں کو کوالیفائڈ کوچز تربیت دیں گے، انہوں نے کہا کہ پروگرام میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے اپنے ناموں کی رجسٹریشن ای میل کے ذریعے paknetball@gmail.com یا واٹس اپ 0321 9229711 پر کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں میں سے اچھی کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کے لئے قومی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔