اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)راولپنڈی اسلام آبادسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رسجا)کے انتخابات میں شاکر عباسی نے میدان مارلیا جبکہ نائب صدر کی دو نشستوںپر وفا عباس اور نعمان مقصود منتخب ہوگئے ،صدر کے عہدے پر شاکر عباسی نے 27جبکہ ان کے مدمقابل ناصر اسلم راجہ نے 16ووٹ حاصل کئے ،شاہ خالد سیکرٹری ،رضوان احمد ڈھلوں فنانس سیکرٹری اور ارسلان شیرازی سینئر نائب صدر کی نشست پر پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔
جمعہ کو راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رسجا)کے انتخابات سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئے جس میں صبح11بجے سے لیکر شام 4بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا ۔صدر اور دو نائب صدور کی نشستوں پر پانچ امیدواروں میں مقابلہ تھا ،صدر کی نشست پر شاکر عباسی اور ناصر اسلم راجہ جبکہ دو نائب صدور کی نشستوں پر وفا عباس، نعمان مقصور اور عقیل انجم مدمقابل تھے۔چیئرمین الیکشن کمیٹی زاہد فاروق ملک نے پولنگ مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا ۔الیکشن کمیٹی کے مطابق رسجا کے مجموعی طو رپر 57ممبران میں سے 43ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا
جس میںشاکر عباسی 27ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل ناصر اسلم راجہ نے 16ووٹ حاصل کئے ۔ اسی طرح وفا عباس 36،نعمان مقصود28ووٹ حاصل کر کے نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ عقیل انجم 13ووٹ حاصل کر سکے ۔واضح رہے کہ شاہ خالد سیکرٹری ،رضوان احمد ڈھلوں فنانس سیکرٹری ،ارسلان عباس شیزاری سینئر نائب صدر ،روزینہ علی نائب صدر خاتون ،نیلم ارشد جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔اسی طرح گورننگ باڈی میں احسان عباس ،ذیشان قیوم،زین ملک ،ماریہ راجپوت اورعرفہ فیروز بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔