کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)نوجوانوں کی توجہ سائبر ورلڈ سے ہٹانے کے لیے جسمانی کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا،رجسٹرار این ای ڈی جامعہ این ای ڈی کے تحت انٹرورسٹی فٹبال (بوائز)زون بی چیمپئن شپ کا کا انعقادجامعہ این ای ڈی کے تحت انٹرورسٹی فٹبال (بوائز)زون بی چیمپئن شپ کا انعقادیکم تا 3مارچ کیاگیا، جس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی انجینئر وصی الدین تھے۔ جامعہ ترجمان کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباداور این ای ڈی یونی ورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے اسپورٹس سیکشن کے تحت ان مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ میزبان ٹیم این ای ڈی یونی ورسٹی سمیت کراچی بھر سے8 تعلیمی اداروں کے طالب علموں نے ان فٹبال مقابلوں میں حصّہ لیا، جن میں کراچی یونی ورسٹی، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن،انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ آئی او بی ایم،ہمدرد یونی ورسٹی، ضیاء الدین یونی ورسٹی، سرسید یونی ورسٹی، اقرا یونی ورسٹی، پی اے ایف کیٹ کورنگی کریک نے مقابلوں میں شرکت کی۔فٹبال ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے ر جسٹراراین ای ڈی یونیورسٹی سید غضنفر حسین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی توجہ سائبر ورلڈ سے ہٹانے کے لیے جسمانی کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا،شاندار فٹبال مقابلوں کا انعقاد طالب علموں سمیت معاشرے کے سود مند ہے۔