حیدرآباد(سپورٹس لنک رپورٹ ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے والی بال کورٹ میں منعقدہ انٹر یونیورسٹی زون Hوالی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شاہ لطیف یونیورسٹی خیر پور نے IBAیونیورسٹی سکھر کو سکشت دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام انٹر یونیورسٹی زون Hوالی بال ٹورنامنٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے والی بال کورٹ میں منعقد ہوا۔ٹورنامنٹ میں زون Hکی آٹھ یونیورسٹیز کی والی بال ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز اپنے میچز میں کامیابیاں سمیٹتے ہوئے شاہ لطیف یونیورسٹی خیر پور نے IBAیونیورسٹی سکھرنے ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی تھی۔جو آج ہونے والے فائنل میچ میں خیرپور نے سکھر کو 2/0سیٹ سے شکست دیکر انٹر یونیورسٹی زون Hوالی بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر GCیونیورسٹی حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائیریکٹر سپورٹس حسین امام قادری تھے۔جبکہ خلیق الزمان،سید محفوظ علی،خلیل الرحمان،احمد نواز،اعزاز خان اور شاہد علی ٹورنامنٹ کمیٹی ممبران تھے۔ٹورنامنٹ کے تما م میچز کو پاکستان والی بال فیڈریشن کے تربیت یافتہ قومی ریفریز شاہد مسعود،فرقان احمد،جمال،سبط رضا،شہباز باجوہ،عبد الرحیم رانا اور نعیم الدین نے سپر وائز کیا۔بعد از تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔جس کی مہمان خصوصی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی وائس چانسلر میڈم طیبہ ظریف اور اعزازی مہمان یونیورسٹی کے سابق ایکٹنگ وائس چانسلر ناصرالدین شیخ،رجسٹرار شکیل احمد میمن تھے۔تقریب کا آغاز انڈر 12والی بال کھلاڑی اختر زمان کی جانب سے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔اس موقع پرآرگنائزر حسین امام قادری نے استقبالیہ خطاب کے دوران آنے والے تمام مہمانان اور ٹورنامنٹ میں شریک تما م ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا شکریہ ادا کیا۔نظامت کے فرائض DPEسید محفوظ علی نے انجام دئے۔اس موقع پر مہمانان کو سندھی روایت کے مطابق اجرک اور اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔آخر میں مہمان خصوصی اور اعزازی مہمانان نے کامیاب ٹیموں میں ٹرافیز اور ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب پاکستان والی بال فیڈریشن کی جانب سے ارسال کردہ ٹیکنیکل آفیشلز میں اجرک اور اعزازی شیلڈ اور شریک تمام ٹیموں کے مینیجرز اور کوچز میں شیلڈ تقسیم کیں۔ اس موقع پر DPEیاسین شیخ،DPEعقیل احمد قریشی کے علاوہ برٰ تعداد میں کھلاڑی اور ٓفیشلز موجود تھے۔یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں کامیاب ہونے والی پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیمیں عنقریب پنجاب میں ہونے والی انٹر یونیورسٹی قومی والی بال چیمپئین شپ میں شریک ہونگیں۔