پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہناہےکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کےلیے ابھی انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی ہے،لیکن کراچی میں ایونٹ کی تیاری ہو رہی ہے۔کوویڈ 19 کی موجودہ صورتحال نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کے لیے پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل کی تمام 6 فرنچائزز نے پی ایس ایل کراچی سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کے لیے خط لکھا ہے جب کہ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں ، این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق فیصلہ کریں گے ۔
خیال رہے کہ پی سی بی نے بقیہ میچز کو یکم جون سے کراچی میں کروانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے قرنطینہ کی مدت 22 مئی سے شروع ہو گی ۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ این سی او سی کے ساتھ رابطے میں ہیں پہلے بھی این سی او سی کی مشاورت سے میچزکرانے کا فیصلہ کیا تھا اب بھی انہی کی گائیڈ لائنز پر عمل کریں گے ۔