لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش کائونٹی مڈل سیکس نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آخر نو میچوں کیلئے کیوی آل رائونڈر ڈیرل مچل کیساتھ معاہدہ کرلیا ہے، ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے پہلے پانچ میچوں کیلئے کلب نے پال سٹرنگ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے مڈل سیکس کو ان دونوں کے ساتھ معاہدہ آسڑیلوی کھلاڑی مچل مارش کی عدم دستیابی کی وجہ سے کرنا پڑا ہے جنہیں آسڑیلیا نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے اور وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے کائونٹی کو دستیاب نہیں ہونگے، رواں سال کے آغاز میں نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل کو سنٹرل کنٹریکٹ بھی دیا ہے جبکہ ڈیرل مچل نیوزی لینڈ کی جانب سے چار ٹیسٹ اور اٹھارہ ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں، یہ پہلا موقع ہوگا کہ ڈیرل مچل کائونٹی کرکٹ کھیلیں گے اس سے قبل وہ نادرن ڈسٹرکٹ اور کینٹ بری کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں دو ہزار رنز سکور کر چکے ہیں۔ڈیرل مچل کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے مڈل سیکس کے کوچ سٹیورٹ لا کا کہنا ہے کہ ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ مایوس نہیں کرینگے اور توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔