روہت شرما اور کوہلی آسان ہدف ہیں،محمد عامر


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)گزشتہ سال کے آخر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے پاکستان کے فاسٹ بالر محمد عامر نے بھارت کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی کو آسان ہدف قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کو بالنگ کرانے میں کبھی مشکل نہیں ہوئی۔روہت کو بالنگ کرانا آسان لگتا ہے،مجھے لگتا ہے کہ میں اسے آوٹ کرسکتا ہوں۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ روہت شرما کو بائیں ہاتھ کے بالرز اور سوئنگ ہوتی ہوئی گیندوں کے خلاف مشکلات ہوتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں محمد عامر نے کہا کہ آج کے دور میں آسٹریلیا کے بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کو بالنگ کرانا سب سے مشکل کام ہے کیونکہ انکی تکنیک بہت مختلف ہے۔واضح رہے کہ سال 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں محمد عامر نے بھارت کے روہت شرما کو صفر اور کپتان ویرات کوہلی کو 5 رنز پر آوٹ کیا تھا۔

error: Content is protected !!