لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر اور مایہ ناز کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ نے کہا ہے کہ نسل پرستی کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہے ، امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے جارج فلائیڈ کی موت کو ایک سال مکمل ہونے پر ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ نسلی پرستی بھی موجود رہے گی اور نست پرست بھی رہیں گے ان سے چھٹکارا ناممکن ہے جس طرح جرائم سے چھٹکارا مشکل ہے اسی طرح اس نسلی پرست کا خاتمہ بھی ناممکن ہے، ان کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں بھی جرائم کم ہونگے وہاں پر نسلی پرستی کے واقعات بھی کم ہونگے، مائیکل ہولڈنگ جو اب انگلینڈ میں ہی رہائش پذیر ہیں کا کہنا تھا کہ ہر کوئی نہیں سمجھ سکتا جو سیاہ فام لوگوں کے مسائل ہیں ان کی زندگی کس طرح کے چیلنجز سے بھرپور ہے یہ سمجھنا بہت مشکل ہے، ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے لوگوں کو نسلی پرستی کو کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے یہ کسی طرح بھی کسی بھی معاشرے کیلئے ناسور سے کم نہیں ہوتی۔