شعیب اختر فہد مصطفی کا میچ کراچی میں طے


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کراچی آکر اداکار فہد مصطفی کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ٹھان لی۔شعیب اختر نے فہد مصطفی کو ان کا ایک اوور کھیلنے پر موٹر سائیکل کی آفر کی تھی جسے انہوں نے خوشی خوشی قبول کرتے ہوئے میچ کروانے کا کہہ دیا تھا۔فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ وہ اس میچ کیلئے لاہور آئیں یا شعیب اختر کراچی آئیں گے؟شعیب اختر نے فہد مصطفی کو کرکٹ کیلئے کمر کسنے کا کہہ دیا۔شعیب اختر نے اداکار کو کہا کہ وہ تیاری پوری رکھیں کیونکہ وہ خود کراچی آئیں گے۔فہد مصطفی نے شعیب اختر کو جواب دیا کہ وہ اس دن کا بیصبری سے انتظار کررہے ہیں۔اس سے قبل شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اداکار فہد مصطفی اپنی صلاحیتوں کے لحاظ سے غلط پیشے میں ہیں انہیں کرکٹ کھیلنی چاہئے۔

error: Content is protected !!