کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی رائفل اینڈ گن کلب کے زیراہتمام پہلا یوم آزادی پاکستان شوٹنگ مقابلہ مقامی رینج پر منعقد ہوا جس میں 20 شوٹرز نے حصہ لیا. مقابلے میں تین مرحلوں میں پانچ پانچ رائونڈز فائر کئے گئے جس میں سید کاشف حسین نے مجموعی طور پر 105 ہوائنٹ اسکور کر کے گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ سلور میڈل حاصل کرنے والے شارق مجید نے 99 اور برونز میڈل پر قبضہ جمانے والے شوکت علی نے 84 پوائنٹ اسکور کئے.
اس موقع پر مہمان خصوصی اولمپئن قمر ابراہیم نے کراچی رائفل اینڈ گن کلب کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے کھیل بھی اولمپک گیمز کا حصہ ہے اس طرح کے مقابلے مستقل بنیادوں پر ہونے سے نئے آنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی. سیکریٹری کلب کاشف ہاشمی نے کہا کہ مقابلوں کا مقصد جوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے دیگر کھیلوں کی طرح شوٹنگ کے کھیل میں بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں کراچی رائفل اینڈ گن کلب کا کام ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے بھرپور مواقع فراہم کرے گا.