کراچی اسپورٹس رپورٹر) الشمش پبلک اسکول نے اپنے بولر مزمل کی تباہ کن بولنگ اور عواب اور بلال کی عمدہ بیٹنگ کی بد ولت مد مقابل عتیق کرکٹ اکیڈمی باآسانی9 وکٹوں کی ہزیمت سے دوچار کرکے آزادی کپ T-20 کرکٹ کی فا تح ٹرافی پر قبضہ جمالیا۔ پاکستان کی 74 ویں یومِ آزادی کنٹری کلب گراٶنڈ پر منعقدہ میچ کا آغاز پاکستان کے قومی ترانہ سے ہوا اس موقع پر اشمش پبلک اسکول کے سربراہ عمیر شاہد اکیڈمک ہیڈ سر ساجد، ٹیچینگ اسٹاف، الشمش اسکول کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد، مینیجر عتیق احمد کے علاہ بچوں کے والدین، سپوٹرز اور بچوں کی بڑی تعداد کی موجودگی نے تقریب کو انتہاٸ خوب صورت بنادیا اس موقع پر بے شمار بچے اور بڑوں نے پاکستانی رنگ کے لباس زیب تن کیٸے ہوۓ تھے جو اپنے باجے اور پاکستانی پرچم بھی ساتھ لاۓ تھے۔
کھیلے گۓ می عتیق کرکٹ اکیڈمی نے19 اورز میں تمام 10 وکٹوں پر 83 رنز کامجموعہ ترتیب دیا۔ یحی شاہ 29 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ احسن خان نے 14 رنز بناۓ۔ الشمش اسکول کی جانب سے مزمل نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوۓ 13 رنز کےعوض حریف ٹیم کے 4 بیٹسمینوں کو پویلیٸن واپسی کا پروانہ تھمایا۔ جواب میں صرف 13 اورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 84 کا حدف عببور کرلیا۔۔ عواب نے جارحانہ 23 رنز میں 2 چھکے اور 2 چوکے لگاۓ
بلال نے 3 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بناۓ۔ فا ئنل میچ کے اختتا م پر تقریب تقسیم انعاما ت کے مہما ن خصو صی معروف اسپورٹس پیٹرن اور الشمش پبلک اسکول کے سربراہ عمیر شاہد، الشمش اسکول کے اکیڈمک ہیڈ سر ساجد نے اسکول کے اسپورٹس ہیڈ عتیق احمد، اسکول کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد، میڈیا مینجر PDCA محمد نظام و دیگر کے ہمراہ فا ئنلیسٹ ٹیمو ں میں ٹر افییز اور دیگر انعا ما ت بھی تقسیم کیٸے۔ اس موقع چیف آرگناٸزر اور عتیق احمد نے مہما ن خصو صی عمیر شاہد اور دیگر مہمانوں کی آمد اور شکریہ ادا کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی عمیر شاہد نے آزادی کپ کی فاتح ٹرافی الشمش پبلک اسکول کے کپتان عبدالله اور سر ساجد نے رنراپ ٹرافی عتیق کرکٹ اکیڈمی کے کپتان یحیٰ شاہ کو دی، فاٸنل کا مین آف دی میچ ایواراڈ فاتح ٹیم کے مزمل کو تباہ کن بولنگ 4 وکٹوں کے حصول پر دیا گیا۔ کو دیا گیا۔