دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئےآل راونڈرز فہیم اشرف اور شاداب خان نے اپنی کارکردگی کا کریڈٹ پاکستان سپر لیگ کے پلیٹ فارم کو دیا ہے۔
وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگ ہے اور سب کو اس کی اہمیت کا احساس ہے۔
فہیم اشرف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کو سب سے اوپر رکھنا ہمارا ٹارگٹ ہے۔ ابھی تک تو میرے اور میری ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے پی ایس ایل کا تیسرا سیزن اچھا جا رہا ہے، ہم دو میچز میں سے ایک جیتے ہیں اور ایک ہارے ہیں۔ پہلے میچ میں ٹیم کمبی بینش نہیں بن پایا تھا لیکن دوسرے میچ میں سب نے دیکھا کہ ہم کس طرح سے کھیلے اور تمام کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔
شاداب خان نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ دنیا کا بہترین آل راؤنڈر بنوں اور تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔ جب پچھلے سال پی ایس ایل میں آیا تو کوئی مجھے جانتا بھی نہیں تھا لیکن اس سال دنیا میں میرا نام چل رہا ہے، پی ایس ایل نہ کھیلتا تو فرسٹ کلاس میں پرفارم کر کے ٹیم میں جگہ بنانی پڑتی۔
نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنے پیغام میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک انٹرنیشنل پلیٹ فام ہے،جب آپ اچھا پرفارم کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کا اعتماد بڑھتا ہے اور آپ کو خود پتہ چلتا ہے کہ آپ کتنے اچھے کھلاڑی ہیں۔