آسڑیلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکن سکواڈ کا اعلان

آسڑیلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکن سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، اعلان کے مطابق جیفری وندرسے جنہوں نے آسڑیلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جیفری فٹنس مسائل کی وجہ سے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کئے گئے تھے سلیکٹرز نے اوپنر پتھم نسانکا کو بھی سکواڈ میں شامل کرلیا ہے اور امکان ہے کہ وہ پلینگ الیون کا حصہ ہونگے، سلیکٹر نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے آل رائونڈر کامندو مینڈس اور چامیکا کرورتنے کو ٹیم میں شامل رکھا ہے یہ دونوں بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سکواڈ کا حصہ تھے، سری لنکا کا اعلان کردہ سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا، دیموتھ کرونارتنے(کپتان)، پتھم نسانکا، اوشادا فرنینڈو، اینجیلو میتھوز، کوشل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، کامندو مینڈس، نیروشان ڈکویلا، دنیش چندی مل،رمیش مینڈس، چامیکا کرونارتنے، کوسن زنجیتھا، وشوا فرنینڈو، اسیتھا فرنینڈو، دلشان مدھوشنکا، پروین جے وکرما، لیشتھ ایمبولڈینیا، جیفری وندرسے۔

error: Content is protected !!