ڈربن(سپورٹس لنک رپورٹ ) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ڈربن ٹیسٹ میں 118رنز سے شکست دیکر4میچز کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم417رنز ہدف کے تعاقب میں مچل سٹارک اور جوش ہیزل و وڈ کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے 298رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ 7پروٹیزبلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ مچل سٹارک نے 4 اور جوش ہیزل و وڈ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ میچ میں شاندار پرفارمنس پر مچل سٹارک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ9مارچ سے کھیلا جائے گا۔ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں مہمان آسٹریلیا نے جیت کے لئے جنوبی افریقہ کو 417 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کھیل کے آخری روز میزبان ٹیم 298 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔مچل سٹارک اور جوش ہیزل و وڈ کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے پروٹیز بیٹنگ لائن کمزور ثابت ہوئی اور 7 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ اوپننگ بلے باز ایڈن مارکرم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن انکی 143 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی جب کہ وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک 83 اور ڈی بریون 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔مچل سٹارک نے 4 اور جوش ہیزل و وڈ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی مچل سٹارک کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 351 اور دوسری میں 227 رنز بنائے جب کہ میزبان جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 162 اور دوسری میں 298 رنز بناسکی۔