ڈونیڈن (سپورٹس لنک رپورٹ)روز ٹیلر کی شاندار اور جارحانہ بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی، میزبان ٹیم نے 336 رنز کا ہدف 49.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، روز ٹیلر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 181 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، لیتھم 71 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بناکر کیویز کو میچ میں کامیابی کیلئے 336 رنز کا ہدف دیا، جونی بیئرسٹو اور جو روٹ نے سنچریاں سکور کیں تاہم انکی سنچریاں رائیگاں گئیں، کیویز کی طرف سے سودھی نے چار، ٹرینٹ بولٹ اور منرو نے دو، دو جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، جواب میں کیویز ٹیم نے روز ٹیلر کے ناقابل شکست 181 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 49.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، روز ٹیلر کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ گزشتہ روز کیویز اور انگلینڈ کے درمیان ڈونیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں کیویز ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بناکر کیویز کو میچ میں کامیابی کیلئے 336 رنز کا ہدف دیا، انگلینڈ کی طرف سے جونی بیئرسٹو 138 رنز اور جو روٹ 102 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے تاہم انکی سنچریاں رائیگاں گئیں، کیویز کی طرف سے سودھی نے چار، ٹرینٹ بولٹ اور منرو نے دو، دو جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، جواب میں کیویز ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور اس کے پہلے دو کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے اور یوں لگ رہا تھا کہ انگلینڈ ٹیم اب کیویز ٹیم کو زیر کر سکتی ہے تاہم بعد میں روز ٹیلر نے انتہائی شاندار جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 181 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 49.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کردی۔ انگلینڈ کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاران نے دو جبکہ وکیز، ووڈ اور سٹوکیز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔