صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کا وزیراعلیٰ اعظم خان سے ملاقات
جلد ہی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں نیشنل گیمز کے میڈل ونر کھلاڑیوں اوران کے کوچز کے لئے تقریب منعقد کی جائے گی
پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان سے ملاقات کی
جس میں انہوں نے نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جس کو وزیراعلیٰ اعظم خان نے سراہا ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے کہا
کہ ان کی وزیراعلیٰ اعظم خان سے ملاقات بہت اچھی رہی جس میں انہوں نے نیشنل گیمز میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے اعلان کیا کہ جلد ہی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں نیشنل گیمز کے میڈل ونر کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کے لئے تقریب منعقد کی جائے گی
جس میں انہیں نقد انعامات دئیے جائیں گولڈ میڈلز جیتنے والے کو پانچ لاکھ، سلور میڈلز کو تین اور براؤنز میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں دو لاکھ روپے دیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز میں کے پی کے کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی اور امید ہے کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں ہونیوالی نہ صرف قومی سطح کی گیمز بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ہونیوالے مقابلوں میں بہترین پرفارمنس سے ملک و قوم کانام دنیا بھر میں روشن کریں گے
‘سید عاقل شاہ نے وزیراعلیٰ اعظم خان سے انٹر پراونشل گیمز بارے بھی بات چیت کی اور کہا کہ وہ انٹر پراونشل گیمز پشاور میں کرانا چاہتے ہیں جس پر وزیراعلیٰ اعظم خان نے انہیں کہا کہ وہ اس سلسلے سے پی او اے سے بات چیت کریں اور پہلے سے بھی بہتر انٹر پراونشل گیمز پشاور میں کرائیں گے۔
سید عاقل شاہ نے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان‘ سیکرٹری سپورٹس‘ سپیشل سیکرٹری‘ڈی جی سپورٹس سمیت تمام افسران کو خراج تحسین پیش کیا جو کھیلوں کے فروغ و ترقی اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔