کراچی میں گلشن سوکر اکیڈمی کی جانب سے اپنی نوعیت کی پہلی اسپورٹس ورکشاپ ، کھلاڑیوں کی مینٹل ہیلتھ اور انکے ویژن کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف موضوعات پر ورچوئل بریفنگ دی گئی۔
کھلاڑیوں کے مسائل ، انکے ویژن کو بہتر کرنا اور جنریشن میں اسپورٹس کے زریئے تبدیلی لانا ہے، آدم لیمونگا انٹرنیشنل سوکر کوچ۔
کراچی: (اسٹاف رپورٹر) گلشن سوکر اکیڈمی کی جانب سے اپنی نوعیت کی پہلی اسپورٹس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا کراچی کے ویلز کالج میں ہونے والی ورکشاپ میں شرکا کی دلچسبی قابل دید تھی
معروف فٹبال کوچ آدم لیمونگا کی رہنمائی میں مختلف موضوعات پر کھلاڑیوں کی رہنمائی اور ان کی جسمانی تندرستی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تربیتی لیکچر میں انسٹریکٹر زاہد اقبال نے پلئرز کی سوشل میڈیا اور اسکے بہتر اقدامات پر روشنی ڈالی جبکہ انسٹریکٹر مدثر صابر نے ڈسپلن اور نشہ کے رجحان سے بچاؤ کے اقدامات اور کھلاڑیوں کے ڈسپلن کو تصاویر کی مدد سے واضع پیغام دیا گیا،
ریسرچر عمار ندیم نے کھلاڑیوں کی طاقت ، پلئیرز کی نشونما خوراک ، غذائیت کا استعمال جسمانی ساخت اور میٹابولزم پکے مفید مشورے شامل تھے اس موقع پر پروفیسر وہاج حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ورک شاپ کو خوش آئیند قرار دیا اور اس بات پر زور دیا
کہ قومی کھلاڑیوں کیلئے گورنمنٹ سطح پر بہتر اقدامات کی اشد ضرورت ہے اختتام پر شرکت کرنے والے نوجوان پلئرز میں اسناد تقسیم کی گئیں آرگنائزر آدم لیمونگا نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا
اور کہا کہ کھلاڑیوں کو اس مینٹل ہیلتھ کی ورکشاپ سے یقینا استفادہ ہوا ہوگا اب اگلے مرحلے میں گراونڈز پر پریکٹیکل کی صورت میں اقدامات کئے جائیں گے انھوں نے پلئیرز ، کوچز ، انسٹریکٹر اور مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا