پنجاب حکومت کے نمائندوں اور پی سی بی کے مابین لاہور کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ملاقات
پی سی بی کی جانب سے مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور سینئر حکام شامل ہوئے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری اور پنجاب کے وزراء شامل ہوئے ۔
ملاقات ایک بہترین ماحول میں ہوئی جس کے نتیجے میں تمام گزشتہ مسائل خوش اسلوبی سے حل ہو گئے۔
ساتھ ہی فریقین کے درمیان اتفاق ہوا مستقبل میں ایک نیا میکانزم بنایا جائے گا تاکہ آئندہ معاملات خوش اسلوبی سے چلائے جا سکے۔
ملاقات کے دوران دونوں پارٹیوں نے ملتان اور لاہور میں ہونے والے اے سی سی ایشیا کپ کے میچوں کے دوران کرکٹ کے شائقین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
تمام فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شائقین کو سیکورٹی کے بہترین انتظامات مہیا کیے جائیں گے تاکہ وہ کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں۔