کوئٹہ:اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد ; ہدہ سپورٹس الیکشن کمیٹی کی وزیراعلی ڈائمنڈ گولڈ کپ فٹبال کے حوالے سے پریس کانفرنس
ہدہ سپورٹس الیکشن کمیٹی کے چیرمین نہال بلوچ کی اپنے عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سپورٹس بورڈ جلد از جلد گولڈ کپ کی تاریخ کا اعلان کریں
ہدہ سپورٹس کی ایک تنظیم ہے جو سپورٹس کی ترقی کیلئے اور گراؤنڈ کے تحفظ کیلئے صبح و شام کام کرتی ہے ان کا کہنا تھا گزشتہ تین سالوں سے وزیراعلی گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد سپورٹس بورڈ کے مختلف ایسوسی ایشن ،
فیڈریشن اور دیگر گروپ کے ساتھ ملکر کرتا ہے ہدہ سپورٹس الیکشن کمیٹی ہمیشہ اس ایونٹ میں ساتھ ساتھ رہی ہے وزیراعلی گولڈ کپ ٹورنامنٹ سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ بلوچستان میں بڑی بڑی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور عوام کو انکے بہترین کھیل دیکھنے کا موقع ملتا ہے
نہال خان بلوچ کا مذید کہنا تھا کہ ہم کیوں پریس کانفرنس کرنے پر مجبور ہوئے کچھ دنوں سے کچھ میڈیا اور کچھ گروپ سے پتہ چلا ہے کہ اس سال یہ ٹورنامنٹ نہیں ہوگا اور کنسل کردیا گیا ہے وجہ کو کچھ جھگڑوں کو قرار دی جارہی ہے
اس ٹورنامنٹ کا کینسل کرنا نا قابل قبول ہے انھوں نے کہا سپورٹس بورڈ جلد از جلد اس ٹورنامنٹ کا اعلان کریں تاکہ سپورٹس سے محبت کرنے والے پلئیرز میں بے چینی ختم ہو
ہدہ سپورٹس الیکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے اور ہماری خواہش ہے کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد لازمی ہونا چاہیے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے اور نہ ہی اختلاف ہوگا