پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور میں جاری چوتھی بین الصوبائی گیمز میں پنجاب نے برتری حاصل کرلی ہے جبکہ خیبر پختونخوا دوسرے نمبر پر ہے کے سلسلے میں گزشتہ روز ہونیوالے کبڈی کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے پہلے میچ میں پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 34 کے مقابلے میں 64 پوائنٹس کیساتھ شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 15 کے مقابلے میں 51 پوائنٹس سے ہرا دیا پنجاب کی طرف سے شعیب خان‘ جنید سرور‘وقار احمد اور ذیشان جبکہ سندھ کی طرف سے انوہر علی ‘سلطان‘غلام عباس اور وقار علی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے سندھ اور بلوچستان کے درمیان ہوگا جبکہ کبڈی مقابلوں کا فائنل آج خیبر پختونخوا اور پنجاب کے درمیان ہوگا۔بین الصوبائی گیمز میں تائیکوانڈو کے مقابلے خیبرپختونخوا نے جیت لئے ‘خیبر پختونخوا نے 256 پوائنٹس کیساتھپ ہلی ‘پنجاب نے 156 پوائنٹس کیساتھ دوسری ‘فاٹا نے 147 پوائنٹس کیساتھ تیسری ‘سندھ نے 138 پوائنٹس کیساتھ چوتھی‘بلوچستان نے 60 پوائنٹس کیساتھ پانچویں ‘گلگت بلتستان نے 51 پوائنٹس کیساتھ چھٹی ‘اسلام آباد نے 41 پوائنٹس کیساتھ ساتویں اور آزاد کشمیر نے 5 پوائنٹس کیساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کی‘مردوں کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کی طرف سے وجیہہ الحسن اور مجیب نے گولڈ جبکہ عدنان خان نے سلور میڈل جیتا‘انفرادی ویمنز مقابلوں میں زینب صابر نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا ‘-57 کے جی میں نازیہ علی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا ‘دیگر کیٹیگریز میں ہادیہ اور میمونہ نے گولڈ میڈل جیتے‘اقراء‘بشریٰ بی بی ‘مدیحہ اور کنول نے سلور میڈل جیتے‘مردوں کے مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں خالد خان نے گولڈ ‘اویس ‘عبدالرحمان ‘ہارون خان‘ حضرت شعیب ‘ابرار خان نے سلور جبکہ جمیل نے برانز میڈل جیتا۔سکواش کے مقابلوں میں ٹیم ایونٹ میں خیبر پختونخوا نے گولڈ میڈل جیت لیا ‘سکواش مقابلوں میں کومل خان نے نور العین کو گیارہ چھ ‘سات گیارہ ‘گیارہ آٹھ اور بارہ دس سے شکست دی‘پنجاب کی ایمن شہباز نے کے پی کی نمرہ کو گیارہ چھ ‘گیارہ چار اور گیارہ چھ سے شکست دی جبکہ خیبر پختونخوا کی لائبہ اعجاز نے پنجاب کی ٹاپ سیڈ سعیدہ صدیقہ کو گیارہ آٹھ ‘نو گیارہ ‘گیارہ چھ اور گیارہ سات سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا ‘وہ اس سے قبل حال ہی میں اسلام آباد میں ڈبل گولڈ میڈلز جیت چکی ہیں۔انفرادی ایونٹ میں کومل خان نے نور العین کوگیارہ آٹھ ‘گیارہ چھ اور گیارہ نو سے ہرایا ۔
خواتین کے انفرادی مقابلوں میں بھی سکواش میں خیبر پختونخوا نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا ‘کے پی کی کومل نے پنجاب کی ایمن کو شکست دی ‘ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میں خیبر پختونخوا نے گولڈ میڈل جیت لیا فائنل میں کے پی نے پنجاب کو شکست دی ‘کے پی کے باسط علی نے پنجاب کے سبحان کو تین صفر ‘کے پی کے شاہ خان نے عابد کو تین صفر جبکہ کے پی کے شایان نے پنجاب کے پلیئر کو تین دوع سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا ‘اس موقع پر عبدالشکور مہان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ خان اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے‘باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں کے پی نے نو گولڈ اور90 پوائنٹس کیساتھ پہلی ‘پنجاب نے آٹھ سلور اور دو برانز اور پیتالیس پوائنٹس کیساتھ دوسری‘بلوچستان نے ایک گولڈ‘تین سلور اور تین برانز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ‘اسلام آباد کے ایک سلور اور دو برانز اور سترہ پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی‘55کے جی میں کے پی کے ولی خان نے پہلی ‘سندھ کے ریحان نے دوسری جبکہ بلوچستان کے محمد رفیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘60 کے جی میں کے پی کے سمیع اللہ نے پہلی سندھ کے محمد مزمل نے دوسری جبکہ بلوچستان کے محمداسد نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘65 کے جی کی کلاس میں کے پی کے زین العابدین نے گولڈ‘اسلام آباد کے نور محمد نے سلور جبکہ پنجاب کے حسن شاہین نے برانز میڈل جیتا‘70 کے جی کی کلاس میں کے پی کے شہریار نے گولڈ‘پنجاب کے امیر حمزہ نے سلور جبکہ پنجاب کے انضمام الحق نے برانز میڈل جیتا‘75 کے جی کی کلاس میں کے پی کے جنید خان نے گولڈ‘پنجاب کے محمد عامر نے سلور جبکہ اسلام آباد کے وقار احمد نے برانز میڈل جیتا‘85 کے جی کی کلاس میں کے پی کے مومن خان نے گولڈ‘پنجاب کے اصغر علی نے سلور جبکہ فاٹا کے نور محمد نے برانز میڈل جیتا‘سوئمنگ کے مقابلوں میں سندھ دس گولڈ اور 124 پوائنٹس کیساتھ پہلے‘بلوچستان ایک گولڈ اور 51 پوائنٹس کیساتھ دوسرے ‘پنجاب 43 پوائنٹس کیساتھ تیسرے اور خیبر پختونخوا 43 پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے جوجیٹسو کے مقابلوں میں پنجاب چار گولڈ‘دو سلور‘ایک برانز اور 81 پوائنٹس کیساتھ پہلے ‘خیبر پختونخوا ایک گولڈ ‘تین سلور ‘دو برانز اور 47 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور سندھ 41 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے‘ہاکی کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا اور پنجاب کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی ہیں خیبرپختونخوا نے بلوچستان جبکہ پنجاب نے سندھ کی ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ‘ریسلنگ کے مقابلوں میں پنجاب چار گولڈاور تین سلور کے ساتھ پہلے خیبر پختونخوا دو گولڈ اور تین سلور کیساتھ دوسرے اور سندھ تیسرے نمبر پر ہے ‘70 کے جی میں کے پی کے عنایت اللہ نے گولڈ ‘پنجاب کے انتظار حسین نے سلور جبکہ سندھ کے عمران نے برانز میڈل جیتا‘74 کے جی کی کلاس میں پنجاب کے حسن محمود نے گولڈ‘کے پی کے اسماعیل سعید نے سلور جبکہ سندھ کے صفی اللہ نے برانز میڈل جیتا‘86 کے جی کی کلاس میں کے پی کے دوست محمد نے گولڈ‘پنجاب کے نعمان نے سلور جبکہ سندھ کے حمزہ نے برانز میڈل جیتا‘86 کے جی کی کلاس میں پنجاب کے اویس نے گولڈ‘سندھ کے فیضان نے سلور جبکہ سندھ ہی کے راجہ محمد حسن نے برانز میڈل جیتا‘67 کے جی کی کلاس میں پنجاب کے اسد علی نے گولڈ ‘کے پی کے کامران اللہ نے سلور جبکہ سندھ کے رحمان نے برانز میڈل جیتا‘61 کے جی کی کلاس میں اسلام آباد کے ذیشان نے گولڈ‘پنجاب کے محسن نے سلور جبکہ کے پی کے ریاض خان نے برانز میڈل جیتا‘65 کے جی کی کلاس میں پنجاب کے دانش نے گولڈ‘کے پی کے فرحت اللہ نے سلور جبکہ اسلام آباد کے محمد عثمان نے برانز میڈل جیتا‘جو جیٹسو اور دیگر کھیلوں میں پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عارف حسن مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ‘آرگنائزنگ سیکرٹری ذوالفقار بٹ سمیت دیگر آفیشلز بھی موجود تھے‘ہاکی کے مقابلوں میں چیئرمین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن محمد سعید خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سیکرٹری سید ظاہر شاہ ‘سید ضیاءالرحمان بنوری ‘ہدایت اللہ خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘رسہ کشی کے مقابلوں میں پنجاب نے گولڈ ‘کے پی کے نے سلور جبکہ سندھ نے برانز میڈل جیتا‘ٹینس کے مقابلوں میں خیبرپختونخوانے ڈبلز اور سنگلز اور ٹیم ایونٹس میں فائنل میں جگہ بنا لی ‘ٹیم ایونٹ میں کے پی نے پنجاب کو صفر کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دی کے پی کے ثاقب عمر نے پنجاب کے پیر زادہ کو چھ ایک اور چھ تین سے شکست دی ‘کے پی کے یوسف خلیل نے پنجاب کے بلال کو چھ ایک اور چھ ایک سے ہرایا ‘فاٹا نے سندھ کو صفر کے مقابلے میں دو گیمز سے ہرایا ٹیم ایونٹ کے فائنل میں خیبر پختونخوا کا مقابلہ فاٹا سے ہو گا‘ڈبلز سیمی فائنل میں کے پی کے یوسف خلیل اور ثاقب عمر نے پنجاب کے بلال اور راشد کو سات چھ اور سات چھ ‘کے پی کے شاکر اللہ اور عمر زمان نے پنجاب کے زریاب اینڈ پارٹنر کو تین چھ ‘تین چھ ‘چھ چار اور دس چھ سے شکست دی ‘سنگلز سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا کے یوسف خلیل نے پنجاب کے زریاب کو چھ ایک‘چھ دو اور چھ تین سے ہرایا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے بلال نے کے پی کے ثاقب عمر کو سات چھ ‘چھ چار اور بارہ دس سے ہرادیا۔گیمز کی اختتامی تقریب آج سہ پہر چار بجے پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوااقبال ظفر جھگڑا مہمان خصوصی ہوں گے ۔