ابوظبی ٹی 10 میں سمپ آرمی کو ایک اور کامیابی مل گئی ، پاٹل کی شاندار وکٹ کیپنگ
ابوظبی (2 دسمبر 2023) ابوظی ٹی 10 کے 10ویں میچ میں مورسول سمپ کے وکٹ کیپر مانک پاٹل نے تین سٹمپنگ اور تین کیچ پکڑ کر ٹیم ابوظبی کو شکست فاش سے دوچار کردیا
سمپ آرمی نے فاف ڈوپلیسی اور کریم جنت کی اننگز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔ دونوں نے 29، 29 رنز اسکور کئے ۔ جیسن ہولڈر نے بھی ناقابل شکست 29 رنز بنائے۔
ٹیم ابوظبی 8 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز ہی بنا سکی جس میں ہولڈر نے 12 رنز دیکر 3 اور معین علی نے 4 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ابوظبی کی تین میچوں میں یہ مسلسل تیسری شکست تھی۔
ٹیم ابوظبی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سمپ آرمی کے اوپنر ابراہیم زدران نے اوپننگ بولر کائل میئرز کو پہلے اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر 17 رنز حاصل کئے۔
آٹھویں اوور میں ہولڈر نے نور احمد کی گیند پر چوکا اور جنت نے چھکا لگا کر مجموعی اسکور میں اضافہ کیا۔ جنت نے رئیس کی نویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا بھی لگایا۔
ملز نے آخری اوور کی پہلی گیند پر جنت کو 29 رنز پر لیوس ڈو پلوئے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ ہولڈر صرف دس گیندوں پر دو چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 29 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اس اوور میں 19 رنز بنے اور سمپ آرمی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔
ٹیم ابوظبی کو 11 سے زائد رن ریٹ کا ہدف ملا جس کے لئے اچھی شروعات کی ضرورت تھی تاہم اوپنر کائل میئرز اننگز کی پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے ۔ دوسرے اوور میں ہیلز نے پیٹر ہیٹزوگلو کی گیند پر باؤنڈری لگائی لیکن تیسری گیند انہیں مانک پاٹل نے شاندار اسٹمپ کردیا۔ پاٹل نے ایک اور شاندار سٹمپنگ کرتے ہوئے لیوس ڈو پلوئے 4 رنز پر آؤٹ کیا۔
اس کے بعد بینٹن نے معین علی کو 16 رنز پر نجیب اللہ زدران کے ہاتھوں آؤٹ کیا۔ پاٹل نے علی کی گیند پر کولن انگرام کو سٹمپ کیا یہ ان کی تیسری وکٹ تھی۔ چوتھے اوور کے اختتام تک ٹیم ابوظبی کے آدھے کھلاڑی 38 رنز کے اسکور پر پویلین واپس جاچکے تھے۔
وکٹوں گرنے کا سلسلہ چھٹے اوور میں بھی جاری رہا جب آصف خان 4 رنز پر سلمان ارشاد کی گیند پر پاٹل نے ان کا کیچ پکڑا ۔ یوں 6 آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں 4 کو پاٹل نے آؤٹ کیا ۔
اس کے بعد رولوف وان ڈیر مروے کو بھی پاٹل نے آؤٹ کیا۔
آخری 12 گیندوں پر 56 رنز درکار تھے، شرفو نے 9 ویں اوور میں سلمان ارشاد کی گیند پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔
تاہم ٹیم ابوظبی 8 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز ہی بنا سکی اور شرفو 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
مانک پاٹل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔