ینگ لیاری باکسنگ کلب کو باکسنگ سامان دینے کی تقریب سے ڈاکٹر روڈیگر لوڈز کا خطاب
جرمن کونسلیٹ جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوڈز نے کہا ہے کہ لیاری کھیلوں کا مرکز اور امن کا گہوارا ہے یہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں خاص کر باکسنگ کھیل کے ٹیلنٹ کو دیکھ کر میں کافی متاثر ہوا ہوں۔
یہاں کے مرد و خواتین باکسرز نے نے ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ وہ لیاری میں ینگ لیاری باکسنگ کلب کو باکسنگ کے سامان دینے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے
انہوں نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ ایسے کھیلوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ جس میں خواتین زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔ اس موقع پر جرمن کونسلٹ کے کوآرڈینیٹر شازیہ شیخ،
سندھ باکسنگ کے صدر اصغر بلوچ، نائب صدر عابد بروہی، نکاپ کے صدر سنیسی عبدالحمید، غلام یاسین، سابق انٹرنیشنل باکسرز عدنان بابا، محمد امین، فٹبال کے جمیل ہوت و دیگر موجود تھے۔
جرمن کونسلیٹ نے بچوں کی مشق اور باکسنگ کی نمائشی مقابلے بھی دیکھے اور باکسنگ کے فن کو فروغ دینے میں محمد اصغر بلوچ صدر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن اور عبدالرزاق بلوچ،
سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔