انٹر بورڈ پشاور کے ٹرائلز، پرائیویٹ کالج کے کھلاڑیوں کوسپورٹ کرنے کا الزام،
بورڈ کے سپورٹس ڈائریکٹررابطے پربھی خاموش
مسرت اللہ جان
انٹر بورڈ پشاور کی طرف سے ہونیوالے کرکٹ ٹرائلز پشاور بورڈ کے گراؤنڈز پر منعقدہوئے جس میں مختلف کالجز سمیت کرکٹ کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، بورڈ کے ٹرائلز کے عمل پر مختلف کھلاڑیوں نے اعتراض کرتے ہوئے اسے ایک مخصوص پرائیویٹ کالج کے کھلاڑیوں کو کھپانے کا طریقہ کار قرار دیا ہے
ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے مطابق پشاور کے ایک نجی کالج سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کو خصوصی ترجیح دی جارہی تھی جس کی وجہ سے کرکٹرز میں مایوسی پھیل گئی ہیں
ان کرکٹرز کے مطابق کالج کے کھلاڑیوں کو بورڈ کے کرکٹ ٹرائلز میں خصوصی توجہ دی گئی اور انہیں کھپانے کی کوشش کی گئی جو قابل افسوس ہے
کھلاڑیوں کے مطابق ٹرائلز اول تو منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہونے چاہئیے اور اگر صرف مخصوص پرائیوٹ کالج کے کھلاڑیوں کو آگے لانے کا مسئلہ تھا تو پھر انہیں اوپن ٹرائلز کا اعلان نہیں کرنا چاہئیے تھا.
اس حوالے سے انٹر بورڈ پشاور کے ڈائریکٹر سپورٹس سے رابطے کی متعدد بار کوشش کی گئی تاہم موصوف نے موبائل فون کو مصروف کردیا جس کے بعد ان سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا گیا
تاکہ ان کا موقف بھی لیا جاسکے لیکن انہوں نے اس بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی اس حوالے سے چیئرمین انٹر بورڈ پشاور نصر اللہ یوسفزئی سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی موقف نہیں دیا