بگ بیش لیگ میں سٹیون سمتھ کی دھواں دھار اننگز

آسڑیلوی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر سٹیون سمتھ نے جاری بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی جانب سے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 66 گیندوں پر 125 رنز کی اننگز کھیلی، سمتھ دوسرے بگ بیش لیگ کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے یکے بعد دیگرے سنچریاں سکور کی ہیں جبکہ یہ ان کے 125 رنز بگ بیش تاریخ کا پانچواں بڑا سکور بھی ہے، سمتھ جاری بگ بیش میں اپنا تیسرا میچ کھیل رہے ہیں وہ اس سے قبل بھی دو سنچریاں سکور کرچکے ہیں اور ان کا سٹرائیک ریٹ 180پلس ہے۔سٹیون سمتھ کی 125 رنز کی اننگز میں پانچ چوکے اور نو چھکے بھی شامل تھے۔

error: Content is protected !!