ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے ہرادیا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے ہرادیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں 202 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پشاور زلمی نے مقررہ 20 اورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر202 رنز کا ہدف قائم کیا۔
پشاور زلمی کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز کپتان بابراعظم نے اوپنگ کی اور 63 گیندوں پر111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔
کپتان بابر اعظم نے 111 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 14 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
صائم ایوب 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد حارث 2 رنز پر شاداب خان کو کیچ دے بیٹھے، حسیب اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پال واکر 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، رومین پاول 8 رنز بنا کر نسیم شاہ کا نشانہ بنے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور آغا سلمان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
قبل ازیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ پشاور زلمی نے ایونٹ میں چار میچز کھیل کر دو میں کامیابی سمیٹی اور 2 میچز میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے رواں سیزن میں پہلی مرتبہ آمنے سامنے آئیں گی۔ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں پشاور زلمی چار جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ تین میچز کھیل چکی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتنان شاداب خان ہیں جب کہ بابر اعظم پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
پشاور زلمی: صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسیب اللہ خان، روومین پاول، آصف علی، پال والٹر، لیوک ووڈ، نوین الحق، عارف یعقوب، سلمان ارشاد
اسلام آباد یونائیٹڈ: حیدر علی، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، تیمل ملز